ڈڈیال پولیس کی کارروائی، ملزم 190بوتل شراب سمیت گرفتار

ڈڈیال (ہارون محمود سے) تھانہ پولیس ڈڈیال کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کاروائیاں جاری دبنگ ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عماد ڈار کی منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ ملزمان پاپند سلاسل تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور سید ریاض بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عماد ڈار نے ہمراہ نفری منشیات فروش مشتاق عرف جانی ولد نور محمد ساکن سورکھی، حیدر ولد نظام دین ساکن بھلوٹ ،عقیل ولد محمد سفیر ساکن رٹہ سے اعلی کوالٹی شراب کی 190بوتل برآمد کر کے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کہ تحت مقدمہ درج کر کے پاپند سلاسل کر دیا عوامی و سماجی حلقوں نے تھانہ پولیس ڈڈیال کو منشیات فروشوں کیخلاف بلاتحصیص کاروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔