میرپور، واپڈا کا ستایا خاندان سراپا احتجاج، ہڑتالی کیمپ لگا لیا

میرپور (بیورورپورٹ)محکمہ واپڈا کے ستائے ہوئے متاثرہ خاندان نے چوک شہیداں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ،واپڈا ،ایم ڈی ایچ اے اور وزیر حکومت متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ،چوہدری سعید کے وعدے بھی وفا نہ نکلے وزیراعطم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نوٹس لیں ،متاثرین منگلا ڈیم مظہر علی اور شاہد حسین نے محکمہ واپڈا کیخلاف چوک شہیداں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ،وزیر حکومت چوہدری محمد سعید اور وزیراعظم ازادکشمیر ہمیں انصاف فراہم کرینگے ورنا اپنے اہل خانہ سمیت چوک شہیداں میں اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔متاثرین منگلا ڈیم مظہر علی اور شاہد حسین نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو سرسبز و شاداب رکھنے کے لیے دو بار اپنے ابائو اجداد کی قربانی دی ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے مسائل حل نہیں کیے گئے ہمارے ذیلی کنبہ جات کیسز کو التوا میں ڈال کر ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے ہم نے کئی بار چوہدری سعید نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا مگر انہوں نے صرف طفل تسلیاں دیکر کر ہمیں مایوس کر دیا ہے اور اج تک ہمارے مسائل حل نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے آج ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سعید اگر ہمارے مسائل حل کرتا تو ہم اج بھوک ہڑتالی کیمپ نہ لگاتے ہم نے چوہدری محمد سعید کو ووٹ اس لیے دیئے تھے کہ وہ ہمارے مسائل حل کرینگے مگر مقام افسوس ہے انہوں نے بھی ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا وزیراعظم ازادکشمیر نوٹس لیں اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہم پھر مظفراباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔