میرپور،سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف

میرپور(وقاص صدیق سے)سرکاری ملازمین پر سیاست کرنے پر پابندی کے حکومتی احکامات کو ملازمین نے جوتے کی نو ک پر رکھ لیا ۔حکومت اپنے ہی نوٹیفکیشن پر عمدرامد کرانے میںبری طرح ناکام ۔سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر سیاسی کارکن بن گئے۔مسٹ یونیورسٹی میں پبلک ریلیشن افیسرتعینات محمدمرتضی فیس بک پر عمران حان کے دیوانے نظر اتے ہے۔ن لیگ کے حلاف پی ٹی ائی کی پو سٹیں شیئر کرنا معمول بنا لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت ازاد کشمیر نے سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگائی ہوئی ہے مگر سرکاری ملازمین نے حکومتی رٹ کو چیلینج کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرسیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔گڈ گورنس کے دعویدار حکومت اپنے ہی ملازمین کے سامنے بے بس نظر اتی ہے اس سے قبل سنیئڑمنسٹر طارق فاروق بھی متعدد مرتبہ منہ زور بیوروکریسی کا رونا رو چکے ہے۔وزیراعظم ازاد کشمیر بھی بے بس نظر اتے ہے۔