رمضان قتل کیس،شریعت کورٹ نے ملزم کی سزائے موت ختم کردی
میرپور( بیورو رپورٹ) شریعت ایپلانٹ بینچ عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر نے تھانہ سٹی میرپور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا ایک مجرم کو عمر قید جبکہ 3 ملزمان بڑی ہوگئے ملزمان کی جانب سے فوجداری مقدمات کے ماہر ممتاز قانون دان راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی اورجسٹس محمد شیراز کیانی پر مشتمل عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حاجی رمضان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے قتل کا مقدمہ 11 ستمبر 2006 میں تھانہ سٹی میرپور میں درج کیا گیا تھا جس میں مدعی پارٹی کی جانب سے ملزمان ندیم ولد نجیب محمد حنیف عرف گودڑ ولد زمان مسکین ولد قائم دین وسیم ولد مسکین کو نامزد کیا گیا تھا جس پر فلعی فوجداری عدالت میرپور نے ندیم ولد نجیب کو سزائے موت سنائی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا عدالت کے فیصلہ کے خلاف شریعت ایپلانٹ بینچ عدالت العالیہ میں اپیل دائر کی گئی جسے عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ صادر فرما دیا اور شریعت کورٹ نے 3 ملزمان کو بری جبکہ مجرم ندیم کی سزائے موت کی سزا ختم کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنا دی ملزم کو 382 بی کا فائدہ بھی دیا گیا ہے۔