بلوچ،محکمہ برقیات کی من مانیاں،غریبوں کو زائد بل تھما دئیے گئے
بلوچ(نمائندہ خصوصی)محکمہ برقیات نے غریب لوگو ں کو زائد بل تھما دیے اگر درستگی نہ کی گئی تو جمعہ کے روز شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ سردار محمد ارشاد خان سابق ایڈ منسٹریٹر ٹائون بلوچ تفصیلات کے مطابق سابق ایڈ منسٹریٹر ٹائون بلوچ سردار محمد ارشاد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ماہ بھی محکمہ برقیات بلوچ نے صارفین کو استعمال شدہ یونٹ سے زائد بل دیے تھے جس پر عوام نے پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہڑتال سے قبل ہی اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کے آفس میں S.D.O، لائن سپریٹنڈنٹ برقیات بلوچ اورمعززین علاقہ بلوچ کی میٹنگ ہوئی جس میں S.D.O نے یقین دہانی کرائی کہ وہ غلط دیے جانے والے بل کی درستگی بھی کریں گے اور اگلے ماہ استعمال شدہ یونٹوں کے مطابق بل دیا جائے گا جس پراحتجاج نہیں کیا گیا تھا لیکن رواں ماہ میں محکمہ برقیات بلوچ نے خود ملی بھگت سے چوری کرائی جانے والی بجلی کا بل غریب عوام کو تھما دیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے اگر لوگوں کے بلوں کی درستگی نہ کی گئی تو 23فروری بروز جمعتہ المبارک کو محکمہ برقیات بلوچ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور چوری شدہ بجلی کے بل غریب لوگوں کے کھاتے میں ڈالے جاتے ہیں