Mon
07
Oct
2024
بلوچ (نمائندہ خصوصی) پی ٹی سی ایل کی چارجی کی سروس 3جی کے برابر ،بنا استعمال کئے ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے، لوڈشیڈنگ کی طرح سروس کٹ جاتی ہے ، عوام نے موبائل کمپنیوں کو تھری جی سروس فراہم کرنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔آزاد کشمیر میں پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کردہ چار جی کے نام پر صرف تھری جی سورس فراہم کی جاتی ہے جس کی سروس دوران استعمال بجلی کی طرح بند ہو جاتی ہے ، جس کا ڈیٹا بنا صارف کو سہولت دیے ختم ہو جا تا ہے ، عوام نے اس دشواری سے بچنے کیلئے موبائل کمپنیوں کو تھری جی سروس کی فراہمی کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ کم از کم سہولت تو میسر آئے۔