Thu
05
Dec
2024
کولکتہ: بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری کو اپنے کپتان ویرات کوہلی میں عمران خان کی جھلک دکھائی دینے لگی۔
روی شاستری نے کہاکہ ابھی تو ویرات کوہلی کے کیریئر کے یہ ابتدائی دن ہیں، وہ کافی کم عمر ہے مگر بہترین کرکٹرز میں شمار ہوچکا، وہ مثال کے ساتھ اپنی ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے، مجھے اسے دیکھ کر عمران خان کی بہت یاد آتی ہے، ویرات کوہلی میں اس کم عمری میں بھی عمران خان جیسی قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں، یہ بہت ہی زبردست ہے۔
عمران خان سے موازنے کی وجہ سے متعلق سوال پر روی شاستری نے کہاکہ ویرات کوہلی بھی ہر وقت ٹاپ پر رہنا چاہتا، ہر وقت مسابقت کے لیے تیار رہتاہے، اس کو بھی کنڈیشنز کی کوئی پروا نہیں ہوتی اور وہ بس جیتنا چاہتا ہے، یہی بات اسے دوسرے کھلاڑیوں سے الگ کرتی اور اسی انداز میں ہی عمران خان ٹیم کی قیادت کیا کرتے تھے۔