انجری کے شکار شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

 دبئی: انجری کے شکار شاہد آفریدی نے دبئی میں کراچی کنگز کو جوائن کر لیا۔

آل راﺅنڈر ملتان سلطانز کے ساتھ میچ سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، وہ کراچی میں اپنے گھر پر چند روز آرام کرنے کے بعد دوبارہ دبئی پہنچ گئے ہیں، ان کی ٹیم جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی تاہم ان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ تیزترین فارمیٹ کی وجہ سے پی ایس ایل میں متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہوچکے ہیں، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور حارث سہیل انجری کا شکار ہیں، سیمی کی جگہ محمد حفیظ قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔