کرپشن کی حمایت،شاہ غلام قادر کو طلباء نے یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا،شرمندہ ہو کر واپس چلے گئے

میرپور(وقاص صدیق سے)بڑے بے آبرو ہو کے نکلے   تیرے کو چے سے مسٹ یونیورسٹی میں کرپٹ وی سی راجہ حبیب الرحمن کی کرپشن کے ستائے طالبعلموں نے قائم مقام صدر آزادکشمیر شاہ غلام قادر کو یونیورسٹی میں داحل ہو نے سے روک دیا ۔انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی  منتیں بھی کام نہ آئی  طلباء کا احتجاج ختم نہ کرنے کا فیصلہ،خلاف میرٹ ،سفارش،رشوت ،اقربا پروری مسٹ یونیورسٹی میرپور کی پہچان بن گئی۔طلباء کی شدید نعرے بازی قائم مقام صدر ریاست نعرے سن کر شرمندہ ہو کر نکل گئے۔میرٹ کو پامال کر کے ایم ایس میں داحلے کر دیئے گئے جس پر طالبعلموں نے یونیورسٹی کے باہر بھوک ہرتالی کیمپ لگا رکھا ہے ۔ایم ایس میں میرٹ لسٹ پر آنے والے طالبعلم کو وائس چانسلر نے یہ کہ کر ایڈمیشن دینے سے انکار کر دیا کہ تم یونیورسٹی میں میرے خلاف باتیں کرتے ہو۔میں جو چاہوں کر سکتا ہوں تم میرٹ لسٹ پر بے شک آجائو میں نہ چاہوں تو تم کو مسٹ میں داحلہ نہیں مل سکتا ۔طالبعلموں نے کشمیر ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وی سی نے کرپشن سے یونیورسٹی تباہ کردی۔ہمارا  مسقبل تباہ کیا جارہا ہے میں تا دم بھوک ہرتال جاری رکھیں گے جب تک  انصاف نہیں مل جاتا ۔طلباء کا کہنا تھا حکومت دعوے تو گڈ گورنس کے کرتی ہے پر یونیورسٹی کے اندر کرپشن اقربا پروری کی حالت انتہائی بری ہے اور متعدد بار طلباء احتجاج بھ کر چکے ہے مگر حکومت کرپٹ وی سی سے اس قدر حوف زدہ ہے کہ کاروائی کرنے سے ڈرتی ہے ۔