پی پی اور پی ٹی آئی بھائی بھائی۔۔۔؟
تعلیم کا کردار انسان کی زندگی میں انتہائی اہم ہے کوئی بھی ملک اور قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی تعلیم قوموں کی زندگی میں اندھیروں کو دور کر کے روشنی لاتی ہے جس ملک یا قوم میں تعلیم یافتہ افراد کی شرح زیادہ ہوتی ہے وہ ملک ،ریاست ،قوم بہتر ،مضبوط اور مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہمت ،قانون کا احترام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے تعلیم ایک ایسا طاقتور ہتھیار ہے جو کسی بھی خون خرابے کے بغیر عوام میں فکری شعور اجاگر کر کے امن قائم کرتا ہے غرضیکہ تعلیم ایسا زیور ہے جو جانور کو انسان بنا دیتا ہے کیونکہ جاہلیت انسان کو جانور بناتی ہے تعلیم انسان کو رشتوں کی پہچان اور انکے احترام کا درس دیکر دنیا میں ممتاز کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ جن ملکوں میں تعلیم پر توجہ دی گئی وہ ملک ترقی کی راہ پر یوں گامزن ہوئے کہ ہر ایک کو پیچھے چھوڑ دیا اور آج دنیا میں انکی مثالیں دی جاتی ہیں مگر ہماری بدقسمتی رہی کہ ہمارے حکمرانوں نے تعلیم کو ہر دروازے تک پہنچانے اور پڑھا لکھا پاکستان بنانے کے بلند و بانگ دعوے تو کیے مگر ان پر عملی طور پر اقدامات نہ ہو سکے حکمرانوں نے تعلیم کو عام کرنے کے لیے مختلف تجربات کرنے میں وقت گنوا دیا جس سے ہمارا تعلیمی نظام بگڑتا ہی چلا گیاجہاں تعلیمی نظام بگڑتا گیا ،نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے الزام میں 3 افراد زیر حراست،لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے الزام میں زیر حراست تینوں نوجوانوں سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے،پولیس کے مطابق ملزمان منور، عبدالغفور اور ساجد کا طبی معائنہ کروایا گیا، تینوں ملزمان صحت مند ہیں جس کے بعد اُن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا،مرکزی ملزم منور 4 سال پہلے جامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہوا تھا، جبکہ عبدالغفور اور ساجد اُس کے سہولت کار تھے،آصف زرداری کی نواز شریف وخواجہ آصف کے واقعات کی مذمت،سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف اورخواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے سے اختلاف کیا جائے مگر ایسے رویے اور زبان سے گریز کیا جائے جس سے معاشرے میںعدم برداشت کا رجحان پیدا ہو،سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا جن افراد نے ایسی حرکات کیں انہیں معاف نہ کیا جائے بلکہ قانون کے تحت سزا دلوائی جائے،انہوں نے کہا اس طرح کی حرکات کی ذہنیت رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، سیاست میں برداشت اور رواداری سے معاشرے میں تحمل مزاجی کو فروغ ملے گا،عدم برداشت کا رجحان ملک کیلئے تباہ کن ہے،تو دوسری طرف جمہوریت میں ایک سفر اور مکمل ہوا ،نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھالیااسلام آباد میں ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، پریزائیڈنگ افسر سردار یعقوب خان نے نو منتخب 51 اراکین سینیٹ سے حلف لیا،اسحاق ڈار لندن میں ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس شام کو ہوا،صدر نے سینیٹر یعقوب خان ناصرکو بطور پریزائیڈنگ افسر نامزد کیاتھا،پریزائیڈنگ آفیسر نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نو منتخب ارکان سے حلف لیا،آج دن 12بجے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدوں کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،دن 2 بج سے پانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان کیا گیا،سینیٹ کااجلاس 4بجے دوبارہ ہواجس میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب خفیہ رائے شماری سے کیاگیا،،سینیٹ کے ایوان میں پولنگ بوتھ قائم کرکیسینیٹ ارکان ا پنا امیدوار کاانتخاب کیا، ،سینیٹ ذرائع کیمطابق دو یا دو سیزائد امیدواروں کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی نشست پر انتخاب جیتنے کیلئے کسی ایک امیدوارکو 53 ووٹ لینا لازمی ہوتے ہیں ،مسلم لیگ ن اور اس کی حلیف جماعتوں کی طرف سے راجہ ظفر الحق ،اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے عثمان کاکڑ کو نامزد کیا گیا ہے ،،پریزائیڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیناموں کا اعلان کیا،، پریزائیڈنگ افسر پہلے چیئرمین سینیٹ سے حلف لیگا اورپھر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے حلف لیں گے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیانتخاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا،صدرممنون،صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہیکہ عدم برداشت کا رجحان ملک کو تباہی کی جانب گامزن کردیگا،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر دکھی ہوںایک بیان میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کے سدباب کیلیے قوم یکجا ہوجائے، اختلاف شائستگی کی حدود سینکل جائے تومعاشرہ فساد فی الارض کاشکارہوجاتاہے،ان کا کہنا تھا کہ عدم برداشت کاخاتمہ نہ ہواتونہ کسی فردکی عزت محفوظ رہے گی نہ ادارے کی،قوم میثاق اخلاق پر متحد ہوجائے، اختلاف کو نفرت میں بد لنے و الا رویہ قوم کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا،کون سی قوت ہے جس نے پی پی اور پی ٹی آئی کو ملا دیا؟ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سب کو نظر آ رہا ہے کون سی قوت نے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو بھائی بھائی بنا دیا، کوشش ہے چیئرمین سینیٹ وہ ہو جو جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھے،لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینٹ کے لیے ہونے والا کھیل قوم کو سمجھ آ رہا ہے،پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی نیاپنا فیصلہ کیا،سب جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہوا، خوشی ہوتی اگر پیپلز پارٹی رضاربانی کے نام پر اتفاق کرتی،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کسی شفاف تبدیلی کا نام نہیں،سیاستدان اگر اپنی زبان کھول دیں تو ملک میں افراتفری پیدا ہو جائے،سپریم کورٹ کا نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ،عدلیہ مخالف بیان کیس میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت نے نہال ہاشمی کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر 26مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ آج ہونے والی سماعت سے قبل سپریم کورٹ نے تمام بار کونسلز کے وائس چیئرمین کو طلب کررکھا تھا تاکہ نہال ہاشمی کے رویے اور لائنس منسوخی سے متعلق ان کی رائے لی جائے۔