ڈڈیال،بوائز ڈگری کالج میں سٹوڈنٹس نتظیموں کا تصادم،متعدد طلباء زخمی

ڈڈیال (ہارون محمود سے)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈڈیال میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان شدید تصادم  متعدد طلبا زخمی ،زخمی ہونے والے طلبا میں شکیل ،حمزہ  اور نوید شامل ہیںجن کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیج دیا گیا  ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال چوہدری شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ جاوید الراحمن ڈی ایس پی سردار غالب کی بہتر حکمت عملی اور بروقت کارروائی سے مزید تصادم ہونے سے بچ گیا پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے زخمی طلبا کو ہسپتال شفٹ کر دیا ہے کچھ طلبا کو گرفتار بھی کیا ہے ،تھانہ پولیس ڈڈیال معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔