روحانیت کا ماہ تاباں غروب،پیر عتیق الرحمن فیض پوری انتقال کر گئے،اناللہ واناالیہ راجعون

  میرپور(بیورورپورٹ)جمعیت علما جموں و کشمیر کے صدر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین آزاد حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ آج  بروز پیر دوپہر دو بجے آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں ادا کی جائے گی۔ آپ کی عمر 60 سال تھی گزشتہ روزاتوار کی صبح  طبیعت بگڑنے پر انہیں میرپور امراض قلب کے ادارہ میں لایا گیا تاہم ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا اوروہ صبح 8 بجے کے قریب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔انتقال کی خبر پورے آزاد کشمیر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،خبر سنتے ہی عقیدت مند ڈھاڑیں مارکررونے لگے نماز جنازہ کا اعلان ہوتے ہی آزاد کشمیر کے تمام علاقوں سے قافلے اپنے مذہبی رہنماء کا آخری دیدار کرنے کیلئے فیض پور شریف کی طرف روانہ ہوگئے،خاندانی ذرائع کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ آج فیض پور شریف میں دن 2بجے ادا کی جائیگی،نماز جنازہ میں کثیرتعداد میں لوگوں کی شرکت کے پیش نظر انتظامیہ نے خصوصی  انتظامات کرلئے۔

میرپور (بیورو رپورٹ)ممتاز روحانی شخصیت جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدر وسابق وزیرحکومت پیر محمد عتیق الرحمان کی رحلت پر وزیراعظم فاروق حیدر،اپوزیشن لیڈر چودھری یٰسین صدرریاست مسعود خان،خالد محمود،چوہدری مجید سیمت دیر رہنمائوں نے  نے گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا وزیراعظم نے اپے بیان میں کہاکہ انھوں نے دین اسلام ، قرآن وسنت کی اتباع کے فروغ کے لیے عظیم خدمات سرانجام دیںوہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وہ آزادکشمیربھرمیں قادیانیوں کی منفی سرگرمیوں پرنظررکھے ہوئے تھے جس کے باعث جہاں بھی فتنہ قادیانیت سراٹھاتاتو پیرصاحب وہاں پہنچ جاتے تھے۔ اس لحاظ سے ان کی عظیم دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی رحلت سے ریاست بھر میں مذہبی اور سیاسی حلقوں میںایک خلا پیدا ہوگئی ہے اللہ تعالیٰ ان کے سفر آخرت میں آسانیاں پیدا کرے اور انہیں نبی آخر الزمان کا دیدار نصیب ہو۔ سجادہ نشین دربار عالیہ فیض پور شریف پیر محمد عتیق الرحمن کی وفات پر سابق وزیر اعظم ازاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی، سابق امیدوار اسمبلی وچیف ارگنائزر تحریک انصاف کشمیر چوہدری ظفر انور،سابق امیدوار جماعت اسلامی چوہدری سعود،سابق ازاد امیدوار اسمبلی سائیں ذولفقار علی چوہدری،سابق امیدواراسمبلی چوہدری عبدالرحمن،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے سابق صدر خالد محمودمغل،پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حاجی عظیم بھٹی،پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری ناظم حسین، رہنما پیپلز پارٹی ٹھیکیدار چوہدری مہربان،کاروباری شخصیت چوہدری گلزار احمد،سابق چیف کوارڈی نیٹر چوہدری دائود بندوروی،سابق امیدوار اسمبلی افتاب احمد سروری،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عامر رزاق، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ تصدق علی رفیقی،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کاکڑہ ٹائون کمیٹی راجہ گل منیر، سینئر صحافی چوہدری ظفر اقبال بھلوٹ،راجہ اختر محمود،ممتاز کالم نگار راجہ عمر فاروق، مسلم لیگ ن ٹاسک فورس کے مرکزی چیرمین کرنل (ر) محمد معروف خان،نگاہ کرم نقوی،ظہیر عباسی، راجہ اختر کاکڑوی،میلاد کمیٹی اسلام گڑھ کے صدر حاجی راجہ نجابت حسین،جامع تعلیم القران موہڑہ بڑی کے مہتتم اعلیٰ خان کالا خان لودھی،سابق کوارڈی نیٹر امور منگلا دیم مسیر چوہدری خورشید،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدر عبدالحمید کشمیری،تنظیم السادات ازاد جموں وکشمیر ومقیم مہاجرین کے مرکزی صدر سید صابر حسین شاہ راجوروی،یا حیی یا قیوم سوسائٹی ازاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر اعجاز خوارزمی،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے سیکرٹری جنرل مہران صغیر،امجد شہزا دسیٹھی،شیخ صابر حسین،راجہ عمران اختر،راجہ عامر اختر،شاہد اقبال،بلال احمد،بیٹھک ملوٹ شریف کے خادم چوہدری خان،دربار عالیہ عید گاہ شریف کے خادم خواجہ عبدالغفار،خواجہ عبدالوہاب،میاں نذیر،برطانیہ کے سینئر صحافی اصف قریشی،سابق میڈیا ایڈوائزر صدر ازاد کشمیر خالد محمود خالق،مسلم لیگ ن نیوکاسل برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین،سابق مشیر حکومت راجہ فضل الرحمن،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع میرپو رکے سیکرٹری جنرل حمزہ اقبال،سابق کوارڈی نیٹر اوورسیز ساجد علی قریشی،ٹھیکیدار رحمان مغل،مسیر چوہدری رزاق،تحریک انصاف کے رہنمائوں محمد اشرف،عثمان مغل،مہران مغل،نمبردار نعمان چوہدری،اویس یونس،جمیل حسین،چوہدری قمر طالب،چوہدری ندیم بوٹا،راجہ منیر احمد،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری گلفراز لوارکی،حاجی چوہدری اقبال ڈھلوی،ٹھیکیدار چوہدری سرفراز احمد،چوہدری غلام حسین ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی وفات کوامت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سرہوٹہ شریف پیرسید ابرار حسین شاہ خوارزمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پیر محمد عتیق الرحمن  ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت نہ صرف خطہ کشمیر وپاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام مسلمانوں کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقید ختم نبوت اور ملک میں نفاذ نظام مصطفی ۖ کے لئے عملی کوششیں کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اسلام آباد سے سٹاف رپورٹر کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر کے ناظم اعلی دانیال شہاب مدنی نے ممتاز عالم دین و سابق وزیر حکومت ،جمعیت علمائے جموں وکشمیر کے صدر مولانا پیرعتیق الرحمن فیض پوری کے ارتحال پر دکھ و غم کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات و مغفرت کے لیے دعا کی ہے ۔ اس موقع پر دانیال شہاب مدنی نے پیر عتیق الرحمن فیض پوری مرحوم کے اہلخانہ و ان کے عقیدت مندوں کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔