بھارت بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سے کھیل رہا ہے، شمیم اقبال

نکیال (سٹی رپورٹر) ایل او سی پر بھارتی گولہ باری متاثرین کنٹرول لائن ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے بھارتی گولہ باری سے آئے روز نہتے کشمیریوں کا کروڑوں کا نقصان ہوچکا ہے ۔بھارت بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے سرحدی پٹی پربسنے والے کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت پر جنگی جنون طاری ہوچکا ہے جو بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا سکتا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دورہ نکیال کے دوران کئی مرتبہ ایل او سی پر بنکرز بنوانے کا اعلان کیا مگر اعلان پر عمل درآمد نہ  کروا سکے ۔ دو سال سے شہداء اور زخمیوں کے ورثاء  کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا ۔سردار شمیم اقبال، سردار اسرار احمد ایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نکیال سردار شمیم اقبال اور سیکرٹری جنرل سردار اسرار احمد ایڈووکیٹ نے لائن آف کنٹرول کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے نہتے کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی پٹی پر بسنے والے لوگوں کی کروڑوں کی جائیدادیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اور متاثرین گولہ باری گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ سردار اسرار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کنٹرول لائن پر مورچے بنوانے کا اعلان کئی مرتبہ کر چکے ہیں مگر وزیر اعظم اعلان کے مطابق عمل درآمد نہ کروا سکے ۔حالیہ گولہ باری سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی بھی جان سے گئے اور متعدد مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں سردار شمیم اقبال نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر فوری طور پر مورچے بنوانے کے احکامات کئے جائیں تاکہ لوگ گولہ باری کے دوران اپنا اور اپنے بال بچوں کا سر چھپا سکیں۔