پیر عتیق کے انتقال سے خطہ مجاہد اسلام سے محروم ہو گیا، بیرسٹر سلطان

لندن(نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز عالم دین، جمعیت علماء جموں کشمیر کے صدر و سابق وزیر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین پیر عتیق الرحمن کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دین اسلام ایک حقیقی خدمت کرنے والے اور قادیانیت کے خلاف لڑنے والے مجاہد اسلام سے محروم ہو گیا ہے۔پیر عتیق الرحمن نے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ساری زندگی جدوجہد کی۔ان کا نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک وسیع حلقہ احباب تھا۔ پیر صاحب میرے دیرینہ ساتھی تھے۔ اللہ تعالے پیر صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین  اور انکے مریدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔