بلوچ،سٹاف کمی کیخلاف بوائز کالج کے طلباء کا احتجاج ،مین شاہراہ بلاک
بلوچ(نمائندہ خصوصی)سٹاف کی کمی کے باعث بوائز کالج بلوچ کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ،انتظامیہ ، محکمہ تعلیم کے خلاف نعرہ بازی ،مین سڑک ٹائر جلا کر بند کر دی ، مزاکرات کے بعد سڑک کھول دی گئی ، اس دوران مسافر شدید مشکلات کا شکار رہے ۔ طلبہ نے کالج گرائونڈ سے احتجاجی مظاہر ہ کا آغاز کیا گیا ،طلبا نے پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد مرکزی چوک کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ، طلبہ نے مختلف تحریوروں پر مشتمل کتبے اُٹھا رکھے تھے ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ بلوچ ہائی بلاک سے کئی اساتذہ کے تبادلے کئے گئے لیکن ان کی جگہ نئی تعیناتیاں نہ کی گئیں جس سے پڑھائی متاثر ہو رہی ہے ۔جس کے بعد ایس ڈی ایم بلوچ چوہدری اعظم ، تحصیلدار بلوچ سردار محمود نواز ، پرنسپل انٹر میڈیٹ کالج بلوچ سردار زرین کے ساتھ مزکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ بوائز انٹر کالج بلوچ سے کمپیوٹر انسٹرکٹر ، ہائی بلاک سے انگریزی ،فزکس ،ریاضی کے اساتذہ کا تبادلہ کیا گیا لیکن ان کی تاحال آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔طلباء نے کہاہے کہ کمپیوٹر انسٹرکٹرڈیپوٹیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ کوئی بھی نہیں ہے