Fri
29
Mar
2024
نئی دلی: بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گاڈکری نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے ردِ عمل میں بھارت پاکستانی دریاو¿ں کا رخ بدل کر اس کا پانی روک سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آبی وسائل کے وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیادت میں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بہنے والے دریاو¿ں کا پانی بند کردیا جائے چنانچہ بھارت مشرقی دریاو¿ں کا پانی روک کر اسے جموں و کشمیر اور بھارتی پنجاب کی جانب موڑسکتا ہے۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔