ماڈلنگ شخصیت نہیں آپ کی صلاحیتوں کی محتاج ہے: سحرش راجپوت کا چیف ایڈیٹر ’’اٹک نیوز ‘‘صدیق فخر کو 

انٹرویو: صدیق فخر
ماڈل سحرش راجپوت نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ماڈلنگ آپ کی شخصیت نہیں صلاحیتوں کی محتاج ہوتی ہے،لوگوں کی نظر میں ماڈلنگ آسان کام ہے لیکن یہ اداکاری سے بھی زیادہ مشکل کام ہے، اداکاری میں تو آپ ڈرامہ کی ریکارڈنگ کرواتے ہیں جبکہ ماڈلنگ میں آپ لائیو ریمپ پر واک کر رہے ہوتے ہیں اور چھوٹی سی غلطی کی بھی گنجائش نہیں ہوتی۔خود کو پرفیکٹ نظر آنا کافی نہیں ہوتا جب تک آپ دوسروں کی نظر میں پروفیکٹ نہ ہوں۔پراعتماد شخصیت ہی کامیابی کا راز ہوتی ہے۔ گھر والوں نے شوبز کی فیلڈ میں آنے پر بھرپور ساتھ دیا۔ سکول سے ہی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتی رہی، شوبز کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی ہے، سکول میں بیڈ منٹن میں پوزیشن ہولڈر رہی ہوں۔بیوٹیشن ، فیشن ڈیزائنر اور ٹیکسٹائل ڈیزائنر بھی ہوں۔لڑکیوں کے لیے سکول کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم بھی بہت ضروری ہے کیونکہ فنی تعلیم حاصل کر کے خواتین باعزت روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔ جب کوئی بات نہیں مانتا تو غصہ آتا ہے۔ ماڈلنگ اور اداکاری میں مایا علی پسند ہیں جبکہ پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم ہے۔ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری اور فلم میں بھی کام کرنے کا شوق ہے لیکن اپنے ملک میں ہی کام کرنا پسند کروں گی،اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اس لیے ہر طرح کا رول ادا کرسکتی ہوں فی الحال ابھی تما م تر توجہ ماڈلنگ پر ہے۔ اچھا اور منفرد کام کرنا چاہتی ہوں جو میری پہچان بن سکے۔حکومت کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے جڑواں شہروں میں بھی اکیڈمیز اورشوبز تقریبات منعقد کروائے ، اس کے لیے یہاں کے سینئرز اداکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ہمارے شہر میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے  لیکن پلیٹ فارم میسر نہ آنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ آگے نہیں آ سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ اپنی سر پرستی میں ملک کے مختلف حصوں میں اکیڈمیاں قائم کرے جہاں پر اس ٹیلنٹ کو تربیت دی جا سکے۔