Sun
03
Nov
2024
پاکستان نے 14 اگست کو ’یوم آزادی‘ کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔ کومت کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’کشمیر‘ جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا عزم لیے لہرارہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔