Thu
07
Nov
2024
اسلام آباد (این این آئی)ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے معذور شخص کو ہاتھوں پر اٹھا کر اسے فٹ پاتھ پر چڑھایا۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے معذور شخص کی مدد پر ٹریفک کانسٹیبل کے عمل کو سراہا۔
آئی جی نے عامر بیگ نامی کانسٹیبل کے لئے دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ ٹریفک کانسٹیبل نے معذور شخص کی مدد کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ پولیس کا نام بھی روشن کیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ٹریفک کانسٹیبل نے انسانی ہمدردی کی ایسی مثال قائم ہے جو پولیس کی عزت میں اضافے کا
باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں بھی اسلام پولیس کے افسران و جوان اس مثال کو قائم رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔