Thu
14
Nov
2024
پہلا میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹی 20 کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ نہیں ہے تاہم سیریز بچانے کے لیے اسے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
ابتدائی دونوں میچوں میں بے رنگ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم میں آج چاروں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخر زمان، آصف علی، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ان چاروں کی جگہ امام الحق، خوش دل شاہ ، محمد حسنین اور موسیٰ خان فائنل الیون میں شامل ہیں۔ خوش دل شاہ اور موسیٰ خان آج پرتھ میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔