حسن ابدال ،سکولوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ، عمارہ شیرازی 

اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی نے مختلف سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کر رہی ہیں

غفلت نظر آنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،اے ایس پی 

اٹک :سکولوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا غفلت نظر آنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار خاتون اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی نے اچانک مختلف سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، بوائز ہائی سکول اور ڈگری کالج کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود سیکورٹی کے عملے کو چیک کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے سیکورٹی پر معمور افراد کو مختلف ہدایات جاری کیں سکولوں میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی سکول میں غفلت نظر آئی تو وہاں کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

بچوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کے رونماء ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مکمل سیکورٹی کے انتظامات کرنے چاہیے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور کسی بھی مشکوک شخص یا حرکات کے بارے میں متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کر کے ہ میں اپنا قومی فرض ادا کرنا چاہیے تا کہ پر امن معاشرے کے دشمنوں کو شکست دی جا سکے ۔