ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر کا مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز کا معائنہ

ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر کا مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز کا معائنہ

 ڈرگ ایکٹ قوانین کے مطابق کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنائیں ،سید طارق مسعود شاہ گیلانی 

اٹک :ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اٹک شہر و ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز و فارمیسسزز کے اچانک معائنوں کے دوران ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے مزید قانونی کاروائی کیلئے رپورٹ ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی ان میڈیکل سٹورز میں گرین فارمیسی ، پاکستان فارما اٹک شہر ، ملک فدا میڈیکل سٹور گوندل حمید میموریل ہسپتال فارمیسی کامرہ ، ملک میڈیکل سٹور فقیر آباد ، اٹک میڈیکل سٹور ، فیض میڈیکل سٹور کھنڈہ چوک جنڈ ، حسین میڈیکل سٹور کھنڈہ جنڈ ، مبشر میڈیکل سٹور کھنڈہ شامل ہیں ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے میڈیکل سٹورز کو ہدایات جاری کیں کہ ڈرگ ایکٹ قوانین کے مطابق کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

 

 صفائی و ادویات کی ایکسپائری کو مد نظر رکھیں بغیر بل ورانٹی ادویات نہ رکھیں فارم سات کے مطابق ادویات رکھیں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ۔