کراچی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کا سری لنکا کیخلاف مایوس کن آغاز

فوٹو: پی سی بی/ٹوئٹر

پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے کھانے کے وقفے پر تین وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے  شان مسعود اور اظہر عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 5 رن بنا کر بولڈ ہو  گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی بولڈ ہو گئے۔

 

راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے عابد علی 38 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بابر اعظم 27 اور اسد شفیق ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لستھ امبلدینیا کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔
اٹک نیوز، اٹک، حضرو، حسن ابدال، جنڈ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، پاکستان، دنیا، شوبز، کھیل، انٹرویو، وزیراعظم