لائیرز کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات ،ظہیر احمد گروپ کامیاب

لائیرز کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کے سالانہ انتخابات ،ظہیر احمد گروپ کامیاب

ظہیر احمد گروپ کے صدر کے امیدوار امیر افضل ،جنرل سیکرٹری کیلئے محمد راشد کامیاب قرار 

حسن ابدال/اٹک :لائیرز کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کے سال 2020 اور 2021 کیلئے سالانہ انتخابات ظہیر احمد گروپ کامیاب تفصیلات کے مطابق لائرز کلرکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالہ سے مقابلہ اٹک بار میں معروف گروپ ظہیر احمد اورامیر افضل گروپ کے درمیان منعقد ہوا ظہیر گروپ کی طرف سے صدر کے امیدوار اسد محمود 22 ووٹوں کی برتری سے امیر افضل سے جیت گئے

 

 جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے محمد راشد اور شاہد محمود کے درمیان مقابلہ ہوا ظہیر گروپ کے محمد راشد 15 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے نائب صدر کیلئے وقاص احمد نے 16 ووٹوں سے سہیل احمد کو شکست دی یوں لائرز کلرکس ایسوسی ایشن اٹک کے انتخابات میں ظہیر احمد گروپ کامیاب قرار پایا گروپ سربراہ ظہیر احمد نے تمام سینئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام گروپ اور دوست و احباب کو مبارک باد دی ہے ۔