جنڈ ،درسگی سٹاپ کے قریب ہائی ایس کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق

جنڈ ،درسگی سٹاپ کے قریب ہائی ایس کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی تیز رفتار ہائی ایس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ،ٹکرانے کے فوراً بعد شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

فتح جنگ/ جنڈ(صدیق فخر سے)  راولپنڈی فتح جنگ روڈ درسگی سٹاپ کے قریب خطرناک حادثہ ، 10 افراد شدید زخمی ، ایک جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور ٹکرانے کے فوراً بعد شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی حادثہ میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ فوری طور موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہائی ایس میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا ۔

 

جہاں پہنچ کر 72 سالہ فضل حلیم ولد عبدالحلیم سکنہ کوہاٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ سہولیات کے فقدان کے باعث 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔