جنڈ، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے زیراہتمام واک

جنڈ، آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ کے زیراہتمام واک

واک کا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، ڈپٹی ڈی ای او میل ملک فتح خان،ڈپٹی ڈی ای او فی میل میڈیم کبریٰ کی بھی شرکت 

جنڈ(ظفر اقبال/ اٹک نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان ترغیبی واک ، واک میں ڈپٹی ڈی ای او میل ملک فتح خان،ڈپٹی ڈی ای او فی میل میڈیم کبریٰ ، ملک حفیظ اللہ ، انیس احمد ، سرپرست اعلیٰ ملک صفدر حسین، صدر اپسما شاہد پریشوال ،سینئر نائب صدر ملک محمد اشرف اعوان ، نائب صدر جنڈ سٹی ملک طاہر سلیمان ،نائب صدر عبدالوہاب ، محمد عثمان، جنرل سیکرٹری ملک محبوب، علاؤالدین، پرنسپل انڈس کالج جنڈ نوید نواز ، وائس پرنسپل رفاقت نذیر، نوید ملک ملک عطا محمد ، ملک محمد نوید سمیت پرائیویٹ سکولز کے بچوں نے شرکت کی ۔

 

واک خمینی چوک سے شروع ہوئی دوران واک شرکاءنے پودے بھی لگائے ۔ واک کا اختتام باب جنڈ پر ہوا جہاں پر مقررین نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈا لی اور شرکاءواک کو اس حوالے سے تحریک دی۔