جنڈ،ملک عاصم اعوان کی ’’اٹک نیوز ‘‘ ویب کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد

جنڈ،ملک عاصم اعوان کی ’’اٹک نیوز ‘‘ ویب کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد

بلاشبہ اٹک نیوز نے مختصر مدت میں اپنی پہچان بنائی ہے ،ہماری دعائیں اور نیک خواہشات اٹک نیوز کی ٹیم کے ساتھ ہیں،چیف آرگنائزر میجر گروپ/کو آرڈینیٹرایم پی اے پی پی5 پاکستان تحریک انصاف

جنڈ(نمائندہ اٹک نیوز)ڈیلی اٹک نیوز ویب سائٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر چیف آرگنائزر میجر گروپ/کو آرڈینیٹرایم پی اے پی پی5 پاکستان تحریک انصاف ملک عاصم اعوان کی چیف ایڈیٹر صدیق فخر اور ان کی ٹیم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد 

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلاشبہ اٹک نیوز نے مختصر مدت میں اپنی پہچان بنائی ہے۔جس کی وجہ سے بیرون ملک اور پاکستان میں مقیم اہلیان اٹک اپنے ضلع اور علاقے کی خبروں سے باخبر رہتے ہیں۔ اٹک نیوز کی خبریں دنیا کے کئی ممالک میں پڑی جاتی ہیں۔ علاقے کے مسائل،نوجوانوں کی حوصلہ افزائی و دیگر سیاسی و سماجی خبروں کو بہتر انداز میں اٹک نیوز اجاگرکر رہا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ آپ کی محنت کو قبول فرمائے اور اٹک نیوز ویب سائٹ کو مزید بہتری، دوام اور مقبولیت عطا فرمائے، اس کو نظر بد سے حفاظت کے ساتھ کام کے لئے بہترین ذرائع کا انتظام فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ اٹک نیوز کو ملت کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنائے۔