اٹک پٹرولنگ پولیس نے سال 2019کی کارکردگی جاری کر دی
ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی سال 2019 میں کل 239مقدمات درج کروائے جن میں 241ملزمان کو گرفتار کیا گیا
فتح جنگ(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک )اٹک پٹرولنگ پولیس نے سال 2019کی کارکردگی جاری کر دی تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی سال 2019 میں کل 239مقدمات درج کروائے جن میں 241ملزمان کو گرفتار کیا گیاگزشتہ سال22کلو گرام چرس،6لیٹر شراب، 8پسٹل ،1رائفل ، 10میگزین،34گولیاں برآمد کیں اور لوڈ ;47;تیررفتار گاڑیوں اور ناقص سلنڈرز والی 90گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ۔
روڈ حادثات میں زخمی 305افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال منتقل کیا جبکہ دوران سفر 5523بغیر کاغذات گاڑیاں ، بغیر نمبر پلیٹ نمبر موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کئے24گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملایا اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔