اٹک پولیس کی منشیات کیخلاف مہم جاری،5 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی منشیات کیخلاف مہم جاری،5 ملزمان گرفتار

ملزمان سے3500 گرام چرس ،1200گرام ہیروئین اور4کپی شراب بر آمد کر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج 

اٹک، حسن ابدال، پنڈی گھیب، فتح جنگ(اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک )اٹک پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے3500 گرام چرس ،1200گرام ہیروئین اور4کپی شراب بر آمد کر لی۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے وقاص علی ساکن محلہ پنجابیاں حسن ابدال سے 1200 گرام ہیروئن، جہانگیر خان کراچی تحصیل و ضلع کراچی سے1200 گرام چرس تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے رضوان احمد ساکن دولت پور فتح جنگ سے 4 کپی شراب
تھانہ اٹک سٹی پولیس نے منشیات فروش محمد نوید عرف جاری سکنہ محلہ محمود آباد اٹک سے 1160 گرام چرس 

 

تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش زاہد ظفر ولد فضل حسین ساکن نور شاہ بخاری پنڈیگھیب سے1140گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانو ں میں مقدمات درج کر لیے ۔