بلدیاتی الیکشن ،لیگ (ن) لیگ بڑی وکٹ اڑنے کیلئے تیار

اندرون خانہ تمام معاملات طے اور بلدیاتی الیکشن میں تحصیل سطح پر اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد (صدیق فخرسے)بلدیاتی الیکشن کی متوقع آمد کی باز گشت کے ساتھ ہی ضلع اٹک میں سیاسی جماعتوں اور گروپوں نے اپنی اپنی بساط بچھانا شروع کر دی ہے، اندرون خانہ مختلف سیاسی شخصیات سے جوڑ توڑ جاری ہے اسی سلسلے میں مسلم لیگ (ن) ایک بڑی وکٹ اڑانے کیلئے تیار ہے جس کی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کچھ دن تک متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرون خانہ تمام معاملات طے ہو چکے ہیں اور شامل ہونے والی شخصیت کو بلدیاتی الیکشن میں تحصیل سطح پر اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
سیاسی حلقے اس وکٹ کو مسلم لیگ (ن) کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جو ضلع اٹک میں مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے کو ہمیشہ اندرون خانہ طور پر ہی نقصان پہنچایا گیا لیکن موجودہ صورتحال پر تمام قائدین ایک پیج پر یکجا نظر آ رہے ہیں اور آمدہ کسی بھی الیکشن میں بھرپور کامیابی کیلئے اندرون خانہ مشاورت جاری ہے اور ضلع اٹک کی تمام سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے متوقع ہیں ۔