قاضی احمد اکبر پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

قاضی احمد اکبر پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری

قاضی احمد اکبر تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور پی پی 2 سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے چکے ہیں

حضرو (مانیٹرنگ ڈیسک اٹک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پراور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پرپاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اٹک قاضی احمد اکبر خان کو الیکٹرانک میڈیا پرپارٹی موقف بہترین انداز میں پیش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان جاری نے جاری کر دیا۔

 

 

یاد رہے کہ قاضی احمد اکبر کا شمار پاکستان تحریک انصاف کےسینئراور پرانے رہنمائوں میں کیا جاتا ہے اور وہ پی پی 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں لیکن انہیں ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ الیکشن میں بھی وہ سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے شکست کھا چکے ہیں۔