اٹک ،پولیس کی مختلف کاروائیاں ،8 ملزمان گرفتار

ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں ، 10 بوتل شراب برآمد، مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج
حسن ابدال، جنڈ، اٹک، حضرو( اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے محمد فیضا ن ولد ربنواز ساکن سروالہ اٹک سے 1200 گرام چرس ، تھانہ انجراء پولیس نے زین العابدین ولد طارق محمود ساکن محلہ پرانی منڈی چھب سے 554 گرام چرس تھانہ رنگو پولیس نے فقیر خان ولد مسافر ساکن ماندوری افضل آباد تحصیل تخت بھائی ضلع مردان سے رائفل 303 بور معہ گولیاں ،
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے نعیم خان ولد شاہد خان ساکن ڈہوک جھاٹلہ واہ ، نصرت جاوید ولد عبد الرشید ساکن واہ کینٹ ، امجد علی ولد محمد مشتاق ساکن دولیاں واہ ، محمد رضوان ولد اشتیاق احمد یوسف زئی ساکن محلہ منیر آباد سکنائے ٹیکسلا ، رمضان شیخ ولد سکندر شیخ ساکن محلہ منوں نگر حسن ابدال کو گرفتار کر کے 10 بوتل شراب بر آمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔