تھانہ سٹی حسن ابدال کی کارروائی،منشیات و سامان آتش بازی برآمد

تھانہ سٹی حسن ابدال کی کارروائی،منشیات و سامان آتش بازی برآمد

عثمان غنی سے 1050 گرام چرس، غلام مصطفی سے سامان آتش بازی برآمد، دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

حسن ابدال(مہتاب منیر خان / اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1050گرام چرس قبضہ میں لی۔آتش بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی قبضہ میں لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش عثمان غنی ولد ضمیر حسین ساکن ساماں تحصیل حضرو ضلع اٹک  سے 1050 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے آتش بازوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے غلام مصطفی ولد حسن خان سکنہ محلہ مہر آباد حسن ابدال کو گرفتار کر کے  ملزم  کے قبضہ سے پٹاخے 40عدد،چائنا پٹی بڑی و چھوٹی 27عدد،بڑا گولہ 14عدد شرشریاں 56عدد،سوتر گولہ 34عدد اور فاوئنٹین شوٹ 01ڈبہ (44) شوٹ برآمد کرکے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔