Fri
18
Apr
2025
جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز) شہری کی سیٹزن پروٹوکول پر شکایت، تھل ایکسپریس کو دومیل ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دومیل سے شہری نے تھل ایکسپریس کو دومیل ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کیلئے سٹیزن پروٹوکول پر دو دفعہ شکایت درج کروائی لیکن ازالہ نہیں ہوا اس کے بعد شہری نے تیسری دفعہ پھر شکایت کا درج کروائی جس پر پاکستان ریلوے لاہور کی طرف سے شہری کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے شہری کی درخواست ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پشاور کو مارک کی جن کی طرف سے جواب موصول ہوا کہ ؒتھل ایکسپریس آئندہ دومیل ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی ۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوا سکا کہ کس تاریخ سے تھل ایکسپریس دومیل اسٹیشن پر سٹاپ کرے گی۔