پاک والینٹرز کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ 19 جنوری کو ہو گا

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد صبح دس بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بمقام جندال کمپلیکس گرائونڈ جنڈ میں کیا جا رہا ہے

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب) پاک والینٹرز کے تعاون سے جنڈ میں فری میڈیکل کیمپ 19 جنوری بروز اتوار کو ہو گا،برائے ایصال ثواب سید مطیع الرحمن شاہ نقوی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد صبح دس بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بمقام جندال کمپلیکس گرائونڈ جنڈ میں کیا جا رہا ہے جو کہ زیر صدارت ملک مبشر فلک اعوان بھاٹہ، ملک محسن فلک اعوان بھاٹہ زیر انتظام سید دانیال علی نقوی، ملک احمد رضا صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع اٹک

 

 سید شجر عباس اور ملک خان اکبر، ملک طاہر عباس، ملک لیث علی، ملک راشد چوہدری، ٹھیکیدار محمد زبیر، محسن عباس سید تجمل شاہ، سید ناصر شاہ، سید ظفر شاہ کے تعاون سے اس کیمپ میں سپیشلسٹ اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہو گی۔ مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے گئے اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔