اٹک پولیس کی مختلف کاروائیاں ، 19 ملزمان گرفتار 

اٹک پولیس کی مختلف کاروائیاں ، 19 ملزمان گرفتار 

تھانہ فتح جنگ، حسن ابدال، باہتر،اٹک خورد،رنگو،نیو ایئر پورٹ،انجراء نے ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے 

اٹک ، حسن ابدال، فتح جنگ، جنڈ، حضرو( ڈیلی اٹک نیوز  ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 19 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر تھانہ اٹک خورد پولیس نے جابر خان ولد ہمیش گل ساکن محلہ شہید آباد پشاور سے 1080 گرام چرس ، تھانہ رنگو پولیس نے عامر شہزاد ولد منظور الہٰی ساکن فور ملی حضرو سے 300 گرام چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے عادل خان ولد گل اکبر خان ساکن محلہ ڈہوک مسکین حسن ابدال سے 1560 گرام چرس اور شوکت علی چترہ ولد فضل داد ساکن محلہ چوہدیاں حسن ابدال سے 1420 گرام چرس ، 

 

تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے محمد جہانگیر ولد اللہ داد ساکن میاں رشیدہ فتح جنگ سے 1300 گرام چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے خرم شہزاد ولد عبدالعزیز سکنہ قبرستان محلہ روشن پورہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ باہتر پولیس نے حضر حیات ولد محبت خان ساکن بہلوال فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ انجراء پولیس نےملزم مظہر حیات ولد فضل حیات ساکن بڈو داخلی شکر درہ تحصیل لاچی ضلع کوہاٹ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔