Fri
18
Apr
2025
جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ویب ) قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 6 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، قماربازوں کے قبضہ سے دائو پر لگی نقد رقم ، موبائل اور گاڑی برآمد ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال نے قماربازی میں مصروف راشد محمود ، شاہد اقبال ، محمد حسنات ، محمد سبحان ، عبدالسلام ، محمد فرقان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم پڑ 25 ہزار 60 روپے ، 6 موبائل مالیتی 20 ہزار روپے جبکہ ایک مہران کار مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد کر کے
ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔