جنڈ، ڈپٹی کمشنر کا ایکشن، لکی سی این جی اسٹیشن سیل 

جنڈ، ڈپٹی کمشنر کا ایکشن، لکی سی این جی اسٹیشن سیل 

 غیر قانونی طور پر گیس فراہمی پرلکی سی این جی کو سیل کیا گیا، مالکان کیخلاف تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر بھی درج 

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا ایکشن، لکی سی این جی اسٹیشن جنڈ کو سیل کر دیا گیا، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جنڈ کے دورہ کے موقع پر غیر قانونی طور پر گیس فراہمی پر لکی سی این جی اسٹیشن کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جس پر غیر قانونی طور پر گیس فراہمی پر لکی سی این جی اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ نیاز احمد بھی موقع پر موجود رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کی مدعیت میں تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر جنڈ کے دورے والے دن بھی شام کو لکی سی این جی اسٹیشن کو سیل کیا گیا تھا لیکن مالکان کی طرف سے عدالت کی طرف سے سٹے آرڈر کا بتایا گیا اور بتایا گیا کہ کیس عدالت میں ہے جس پر اس دن شام کو لکی سی این جی اسٹیشن کو کھول دیا گیا تھا لیکن دوسرے دن عدالتی کاغذات دکھائے گئے تو ان پر سی این جی فراہمی اجازت یا سٹے بارے کوئی نکتہ موجود نہیں تھا جس پر دوبارہ لکی سی این جی اسٹیشن کو سیل کر دیا گیا۔

 

علاوہ ازیں ایک اور خبر رساں ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر سی این جی کی فراہمی کرنے والے سپر لکی سی این جی جنڈ کو ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر سیل کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل کو سپر لکی سی این جی مالکان کی جانب سے ’’ میں تمہیں دیکھ لوں گا ، تم نے یہاں رہنا نہیں ہے ، تم کن ہوائوں میں ہو ‘‘ جیسے نازیبا الفاظ ادا کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل نے دونوں کے خلاف تھانہ جنڈ میں تحریری درخواست دی جس پر تھانہ جنڈ پولیس نے زیر دفعہ 285,286,186 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی محمد انور کر رہے ہیں ۔