اٹک، ضلعی ترقیاتی سکیموں سے متعلق ڈی سی آفس میں اجلاس 

اٹک، ضلعی ترقیاتی سکیموں سے متعلق ڈی سی آفس میں اجلاس 

 اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق ،صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، تر جمان حکومت پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان ،خاوربخاری،اکبر خان تنولی، ، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چوہدری عبدالماجد اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی

اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز ویب)ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آ فس اٹک میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق ،  صوبائی وزیر کرنل (ر) ملک محمد انور،ایم پی اے ملک جمشید الطاف، تر جمان حکومت پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان ،خاوربخاری،اکبر خان تنولی، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو چوہدری عبدالماجد اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی۔

 

اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویثرن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں۔ہائی وے کی 21 سکیموں کے لیے 4764 ملین،بلڈنگز کی19 سکیموں کے لیے 922.280 ملین،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں کے لیے1691.509 ملین ،لو کل گورنمنٹ کی ایک سکیم کے لیے20.684 ملین،سمال ڈیمز کی 04سکیموں کے لیے 2186.594 ملین،سپورٹس کی 04 سکیموں کے لیے 283.965 ملین ،مائنز کے اےک سکیم کے لیے 40 ملین ،میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کے لیے130 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ۔تمام منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں میں بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکیمیں عوامی فلا ح وبہبودکے لیے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔ صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور خان نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں ،ضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں اس کے علاوہ کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اجلاس میں صحت، تعلیم ،سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں کو زیر بحث لایا گیا ۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع اٹک کے لیے خصوصی تر قیاتی پیکیج اور آب پاک کے منصوبوں پر بھی بحث کی گئی اور یہ طے پایا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر میں جلد کام کا آغازکر دیا جائے گا۔