اٹک، پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

اٹک، پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

تھانہ اٹک خورد نے اشرف خان سے چرس،نہ باہتر پولیس  نے فیاض احمد سےچرس، صدر حسن ابدال پولیس اظہر علی سے چرس،تھانہ سٹی اٹک نے بشارت علی سے پسٹل بمعہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

اٹک / حضرو/ حسن ابدال/ فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی میمی کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے اشرف خان ولد نارنج خان سکنہ گل بہار ڈھیری خٹک ڈاکخانہ جہانگیرہ سے 1200 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے فیاض احمد عرف چاند ولد محمد ریاض ساکن جھنگ فتح جنگ سے 1200 گرام چرس ،

 

 تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے اظہر علی ولد مظفر خان ساکن شاہیا حسن ابدال سے 1500 گرام چرس ، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے بشارت علی ولد جبار ساکن محمد نگر سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔