الزام تراشیوں سے بحران حل نہیں ہونگے، چنگیز خان

 الزام تراشیوں سے بحران حل نہیں ہونگے، چنگیز خان

ٹماٹر بحران کے بعد آٹے کا بحران آنا ٹوٹل مِس منیجمنٹ اور بیڈ گورنس ہے،چنگیزخان

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب)سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و سابق جنرل سیکرٹری پی ایم ایس پنجاب(EB) چنگیزخان نے کہا کہ الزام تراشیوں سے بحران حل نہیں ہونگے،اپنے گریبانوں میں جھانکنا پڑے گا،ٹماٹر بحران کے بعد آٹے کا بحران آنا ٹوٹل مِس منیجمنٹ اور بیڈ گورنس ہے،چنگیزخان نے کہا کہ کوئی بندہ اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کررہاہے اور تمام معاملات دیہاڑی دار کاموں کی طرح کیے جا رہے ہیں،حکومتی امور میں بحران آجاتاہے لیکن بحران پر بحران آنا مکمل نالائقی اور نا اہلی ہے،ٹماٹر بحران کے بعد اگر وزیراعظم ذمہ داروں کا تعین اُوپر سے کرتے تو آج آٹے بحران میں AC اور فوڈ کنٹرولر معتل کرنے کی ضرورت نہ پیش آتی۔،میں آج پھر کہ رہا ہوں کہ عمران خان کی سب کوشیشیں نیچے عوام کی زندگی میں بہتری لانے میں اثر نہیں دیکھا رہی ہیں،انتظامی اور سیاسی ٹیم کو ایک جھٹکا دیں اور ان سے کام لیں تاکہ عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں کیونکہ عوام پہلے ہی بیروزگاری،مہنگائی کے بوجہ تلے دبی ہوئی ہے۔

 

وہ کسی بھی انتظامی نالائقی کا مزید بوجہ برداشت نہیں کرسکتی،آج سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی روکھنے والے اداروں کا نام ونشان نظر نہیں آرہا،صرف بیانات کی حد تک کاروائیاں نظر آتی ہیں۔