ڈپٹی کمشنر اٹک کی وفاقی وزیر ملک امین اسلم سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر اٹک کی وفاقی وزیر ملک امین اسلم سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے وفاقی وزیر کو اٹک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی

اسلام آباد (صدیق فخر سے / ڈیلی اٹک نیوز ویب)ڈپٹی کمشنر اٹک کی وفاقی وزیر ملک امین اسلم سے ملاقات،  وفاقی وزیر کو اٹک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ملاقات کی اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک خرم علی خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی اور رہنما پی ٹی آئی خاور بخاری بھی موجود تھے۔

 

ڈپٹی کمشنر اٹک نے وفاقی وزیر کو اٹک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کلین گرین اٹک کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈپٹی کمشنر اٹک کی تعریف کی ۔

علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی قیادت میں عوامی تر قی کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے ایک ملاقات میں کیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ءوں خاور بخاری اور اکبر خان تنولی نے بھی شر کت کی ڈی سی اٹک نے وفاقی مشیر کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا ان تر قیاتی سکیموں میں صحت ،تعلیم،بنیادی ڈھانچے کی بحالی ، مر مت اور دیگر سکی میں شامل ہیں ملک امین اسلم نے کہا کہ تمام تر قیاتی کام بر وقت مکمل کیے جائیں اور ان کے اعلیٰ معیار پر کو ئی سمجھوتہ کیا جائے ۔