شیخ آفتاب کی خان واثق جلالیہ سے ملاقات،غمی و خوشی میں شرکت

شیخ آفتاب کی خان واثق جلالیہ سے ملاقات،غمی و خوشی میں شرکت

سابق جسٹس بشیر احمد پراچہ کے بھتیجے حسن پراچہ کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر دعائے مغفرت کی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سابق جسٹس بشیر احمد پراچہ کے بھتیجے حسن پراچہ کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر دعائے مغفرت کی ، انہوں نے سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل خان واثق خان جلالیہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔

 

 انہوں نے حضرو میں متحرک مسلم لیگی رہنما رستم خان کی عیادت کی ، محلہ مسلم گنج حضرو میں مولانا کرم داد کی اہلیہ پر اظہار تعزیت ، ویسہ گائوں میں شیخ حامد محمود کے چچا زاد بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ، حمید گائوں میں زمرد خان کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت ، غورغشتی میں بابو اجمل کے پھوپھی زاد بھائی اور رہنما جے یو آئی مولانا نعیم سے مولانا حافظ عبدالکریم کی وفات پر محلہ نور میں پولیس ملازم محمد سمیع کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت ، حضرو میں سینئر صحافی لطف الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد اور غورغشتی میں سابق کونسلر علی اصغر ، مولانا ذکاء اللہ ، بابو اجمل ، عادل خان ، ماما فوجی اور دیگر سے علاقائی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ان مواقع پر رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلال اشرف بٹ ، سابق کونسلر بلدیہ شیخ عار ف محمود ، کاکا بیگ ، شیخ زین ساجد ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان اور دیگر موجود تھے ۔