پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بحرانو ں کی نذر کر دیا ،جہانگیزخانزادہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بحرانو ں کی نذر کر دیا ،جہانگیزخانزادہ

حکومت ڈینگی وائرس کو کنٹرول نہ کر سکی کرونا جیسے خطرناک وائرس کو کیا کنٹرول کرے گی،ممبر صوبائی اسمبلی

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ویب) ممبر پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈینگی وائرس کو کنٹرول نہ کر سکی کرونا جیسے خطرناک وائرس کو کیا کنٹرول کرے گی ،پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بحرانو ں کی نذر کر دیا ہے آٹا و چینی بحران سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں حکومتی نمائندوں کی جانب سے حالیہ بحرانوں پر قابو پانے کے بجائے سابقہ حکومت پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ملک و قوم کو مہنگائی نے نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غورغشتی میں مولانا نعیم ،محلہ کرہ خیل میں تعزیت کی اس موقع پر سابق ضلعی کسان کونسلر ملک انصار،سابق جنرل کونسلر علی اصغر ،عبدالقیوم اور حاجی فیض عالم و دیگر بھی موجود تھے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں صرف پکڑ دھکڑ کی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہا ہے ملک کا ہر شہری پریشانی کے عالم میں ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اقتدار سے پہلے حکومتی نمائندے بڑے بڑے دعوے کرتے پھرتے تھے لیکن آج انکی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو یاد کر رہی ہے۔ کیونکہ میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی دور حکمرانی میں لوگوں کے کاروبار عروج پر تھے ہر جانب خوشحالی کا دور تھا غریب عوام کو باعزت روزگار مل رہا تھا جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے کیلئے مثبت اور عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جاتی ہیں جن کی تکمیل سے ملک و قوم ترقی کیا کرتے ہیں ۔