حضرو کے رہائشی کی آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی سے انصاف کی اپیل

میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمہ سے بری کیا جائے اور پولیس کے ناروا سلوک کا سختی سے نوٹس لیا جائے، ظاہر خان کی اہلیان علاقہ کے ہمراہ پریس کانفرنس
حضرو (ڈیلی اٹک نیوز ) مقامی پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ویسہ گائوں سے تعلق رکھنے والے ظاہر خان کے گھر پر پہ در پہ چھاپے ،برادری اور گائوں میں میری عزت نفس مجروح ہو گئی کون ازالہ کریگا ظاہر خان آف ویسہ اور جاوید خان ،قاسم شاہ ،زاہد ولد زرین خان ،محمد آیاز ،رفیق خان ،ممتاز خان ،محمد امتیاز ،پرویز خان ،جمشید خان ،محمد ثاقب ،اورنگزیب ،وقاص ،جمشید خان ودیگر کی حضرو پریس کلب میں دہائی تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گائوں ویسہ سے تعلق رکھنے والے ظاہر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مقامی تھانہ پولیس نے میرے گھر پر پہ در پہ چھاپے مارے کہ آپ کا محمد سہیل نامی بیٹا منشیات کا دھندہ کرتا ہے میں نے پولیس کو بتایا کہ اگر میرا بیٹا منشیات کے دھندے میں ملوث ہے تو جائو اس کو پکڑ کر منشیات بر آمد کرلو لیکن پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر پر بغیر کسی وارنٹ کے چھاپے مارے گئے اور محلہ اور برادری میں میری عزت نفس کو مجروح کیاگیا۔
میر ابیٹا سہیل عدالت اور ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کے پاس بھی انصاف کیلئے گیا الٹا پولیس نے مراڑیہ کے علاقہ تھانہ حضرو کی حدود سے ایک ڈیرے سے میرے بیٹے سہیل کو جو مکان کی تعمیر کیلئے سریا لینے گیا ہواتھا تو پولیس نے وہاں سے میرے بیٹے اور اس کے دوست کو پکڑ کر تھانے لاکر میرے بیٹے پر 2کلو 30گرام چرس ڈال دی اور دوسرے ساتھی پر 9Bکا مقدمہ درج کر کے جھوٹی ایف آئی آر درج کر لی اور میرے بیٹے سے سریا کیلئے لے جانیوالی رقم مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے بھی ہتھا لی اور اب ہمیں بارہا انکوائریوں پر بلا کر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے سارا سارا دن میرے ساتھ گائوں کے معززین انکوائریوں پر آتے اور بے سود واپس چلے جاتے ہیں میری آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میرے بیٹے کو جھوٹے مقدمہ سے بری کیا جائے اور پولیس کے ناروا سلوک کا سختی سے نوٹس لیا جائے ۔