قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،4 قمار باز گرفتار

قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،4 قمار باز گرفتار

تھانہ حضرو پولیس نے دائو پر لگی رقم، چار عدد موبائل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 4 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، قماربازوں سے نقد رقم اور موبائل برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس نے قماربازی میں مصروف 4 قمارباز محمد سلیم عرف بھولا ، محمد عباس ، محمد سلیمان ، دل نواز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم پڑ 12 ہزار 400 روپے اور 4 موبائل مالیتی 3 ہزار روپے برآمد کر 

 

تمام ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔