محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں آگاہی مہم و کارروائیاں جاری

  محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں آگاہی مہم و کارروائیاں جاری

سول ڈیفنس آفیسر ساجد منہاس روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز آگ بجھانے کے انتظامات کی انسپکشن کر رہے ہیں

حضرو ( ڈیلی اٹک نیوز ) غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس بھرائی کےخلاف مہم محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں آگاہی مہم انسپکشن اور کاروائی روزانہ کی بنیاد پر شروع کردی ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب الطاف بلوچ اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور کنٹرولر سول ڈیفنس اٹک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس آفیسر ساجد منہاس روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز آگ بجھانے کے انتظامات کی انسپکشن اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس کی غیر قانونی بھرائی کے مراکز کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

 اس سلسلہ میں حضرو تربیلا روڈ کا خصوصی وزٹ کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو آگ سے بچاؤ کے اچھے انتظامات رکھنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ وہاں کے عملہ کو ایمرجنسی سے نمٹنے کی عملی تربیت بھی دی گئی ۔