قانونی تقاضوں کیمطابق کارروائیاں کی جا رہی ہیں، عاطف حسین 

 قانونی تقاضوں کیمطابق کارروائیاں کی جا رہی ہیں، عاطف حسین 

میری اور میری ٹیم کی کسی سے کوئی ذاتی عداوت یا رنجش نہیں میں نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے، ایس ایچ او تھانہ رنگو

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب)ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف حسین نے کہا ہے کہ جب سے تھانہ رنگو میں تعیناتی ہوئی کبھی کسی پر ذاتی رنجش یا بد نیتی سے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ قانونی تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے ایمانداری سے فرائض انجام دیئے ہیں حالیہ زیب الرحمان کی پریس کانفرنس پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ سہیل نامی شخص ایک منشیات فروش ہے اس پر پہلے بھی کئی مقدمات میں چالان کئے گئے ہیں اس کا ریکارڈ یافتہ ملزم ہونے کا قانونی ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اور میری ٹیم کی کسی سے کوئی ذاتی عداوت یا رنجش نہیں میں نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی ہے لیکن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سر جہاد اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہوں گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ علاقہ کے امن و امان کی فضا ء بحال کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں جس میں میری پولیس ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔