تاجر اتحاد ہی مرکزی انجمن تاجران کی اصل طاقت ہے،چوہدری جمشید اختر

تاجر اتحاد ہی مرکزی انجمن تاجران کی اصل طاقت ہے،چوہدری جمشید اختر

 تاجروں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے،صدر مرکزی انجمن تاجران 

حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز)تاجر اتحادہی مرکزی انجمن تاجران کی اصل طاقت ہے۔تاجروں کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری جمشید اختر نے انجمن تاجران بلدیہ پلازہ کی عشائیہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی اصل طاقت تاجر ہیں۔ تاجروں کے اتحاد پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اتحاد کا مظاہرہ کر کے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلدیہ پلازہ کا اتحاد مثالی ہے جنہوں نے مرکز کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ صدر اعتبار خان جنرل سیکرٹری زمان خان نے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی انجمن تاجران نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

 

چوہدر ی جمشید اختر اور ان کی پوری ٹیم تاجروں کے حقیقی نمائندے ھیں۔تقریب میں شرکت کے موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور ہار پہنائے گئے۔تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر چوہدری اظہر علی جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی پریس سیکرٹری عمران علی صراف اور سیکرٹری مالیات فردوس الہی عرف جیدی سمیت بلدیہ پلازہ کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔