حضرو، پولیس کی کارروائی،3 ملزم گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد 

حضرو، پولیس کی کارروائی،3 ملزم گرفتار، شراب و اسلحہ برآمد 

تھانہ رنگو نے5 لیٹر شراب اور پسٹل بمعہ روند، تھانہ اٹک خورد نے اسلحہ بمعہ روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ) ضلع اٹک  پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 03ملزمان گرفتارشراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05لیٹر شراب برآمد، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی ،تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے سہیل رضا ساکن کاملپور موسیٰ حال شمس آباد تحصیل حضرو سے 5 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اوراسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیف الحق محلہ ڈھکی شمس آباد تحصیل حضرو 

 

سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم عثمان علی ساکن مانسر تحصیل حضرو ضلع اٹک سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔